Latest News - 2025

Inter-Community Competition of Beautiful Recitation and Na'at

An Inter-Community Competition of Recitation and Na'at

was held in relation to Ashra Rahmatulilalameenat LCWU

 
NaatRectCompRabiAwalLc4.jpg - 338.47 kB2 ستمبر 2025، شعبہ علوم اسلامیہ, لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ،لاہور کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کی زیر سرپرستی اور پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی ،ڈین، فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ کی زیر نگرانی عشرہ رحمۃ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں بین الجماعتی مقابلہ حسنِ قرات و نعت منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کی طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔NaatRectCompRabiAwalLc2.jpg - 136.52 kB
 
مقابلہ حسن قرأت میں منصفات کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ پروین اور ڈاکٹر میمونہ تبسم جبکہ مقابلہ حسن نعت میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ پروین اور پروفیسر فرح یعقوب نے سر انجام دئیے۔NaatRectCompRabiAwalLc3.jpg - 178.31 kB
 
تقریب کے اختتام پرانچارج، شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ پوزیشن لینے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور منصفات محترمات کو یادگاری سوینئر پیش کئے گئےNaatRectCompRabiAwalLc1.jpg - 248.46 kB