Latest News - 2025

پینل ڈسکشن بعنوان: سیرت النبی ﷺ اور سوشل میڈیا

Panel Discussion titled: The Life of the Prophet ﷺ and Social Media
(in connection with "Ashra Rehmat-ul-Lil-Alameen held in LCWU)

 
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایک بصیرت افروز پینل ڈسکشن منعقد ہوا جس میں دورِ حاضر کے ڈیجیٹل ماحول میں سیرت النبی ﷺ کی رہنمائی پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے زور دیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں صداقت، حکمت، احترام اور رحمت جیسے نبوی اوصاف اپنانا ناگزیر ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم تعلیم، دعوت اور اتحاد کا ذریعہ بنے نہ کہ تنازع و انتشار کا۔
معزز مقررین
پروفیسر ڈاکٹر مظہر موئین (سابق پرنسپل اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی) ڈاکٹر سمیہ رحیل قاضی (سابق رکن قومی اسمبلی)اکرام برکات (ڈائریکٹر جنرل پیمرا آپریشنز پنجاب* ڈاکٹر آسیہ شبیر (ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایل سی ڈبلیو یو)  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے اپنے خطاب میں امن، استحکام اور تعلیمی اقدار کی پاسداری پر زور دیا اور طالبات و اساتذہ کی محنت کو سراہا۔
 
اختتامی کلمات میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیہ زہرہ کاظمی نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔PanelDiscusionRabiawalLC.jpg - 826.48 kB