شعبہ اردو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں حلقۂ بزمِ مشاعرہ کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعر ناصر کاظمی کی یاد میں “بیادِ ناصر کاظمی” کے عنوان سے صد سالہ تخلیقی سفر کے حوالے سے باوقار مقابلۂ تحتُ اللفظ منعقد ہوا۔ یہ تقریب محترمہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سرپرستی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اینڈ اورینٹل لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی اور صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر کی زیر نگرانی منعقد کی گئی۔مقابلے میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی طالبات نے ناصر کاظمی کا منتخب کلام پیش کیا۔ منصفین کے فرائض ڈاکٹر ریحانہ کوثر اور ڈاکٹر شبنم نیاز نے انجام دیے




