News Archive - June 2021

LCWU has organized first meeting of University Research and Innovation Board

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اورک کی جانب سے یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کی منعقدہ میٹنگ میں یونیورسٹی ریسرچ کے ممبران نے شرکت کی۔ یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کے ممبران میں نامور سائنسدانوں، کاروباری افراد ، صعنت کار اور اوورسیز پاکستانیز شامل ہیں۔اس موقع پر  اورک کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی، اچیومنٹ اور آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔میٹنگ میں سنٹر آف انٹرپرنیورشپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا


میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تہمینہ سعید چوہدری ، وسیم واصف اشرف، عبدالباسط، شاہ رخ جمال بٹ، قاسم علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، قمر حسین عباسی، سارہ الیاس، دانش صدیقی ،ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصی شبیر، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرآمنہ معظم، چیئرپرسن آف مینجمنٹ سائنسر ڈاکٹر محمد فیاض ،ڈاکٹر مصومہ عباس، ڈاکٹر سحر ضیا، طیب معین اور شبیلا فیاض نے شرکت کی

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کا کہنا تھا کہ اورک کی جانب سے یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ خوش آئند ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے طالبات سائنسدانوں، کاروباری افراد ، صعنت کار اور اوورسیز پاکستانیز کے تجربات سے مستفید ہوں گی