لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور سپورٹس اور مینجمنٹ سائنسز کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور ریکٹر امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ مغل نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور، ڈائریکٹر سپورٹس لاہور کالج سمیرا ستار، ڈائریکٹر سپورٹس ICBS مس حمیرا مغل۔ ڈین مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز خان
لیکچرار فزیکل ایجوکیشن رابعہ ولی، ہیڈ آف مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ لاہور کالج ڈاکٹر عدیل ناصر فیکلٹی ممبرز اور افسر موجود تھے۔ ایم۔او یو کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کی دستیاب سہولتوں اور مہارت سے استفادہ کریں گے