NEWS ARCHIVE - October 2023

International Seerat Conference organized by Department of Arabic

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی میں شعبہ عربی، فیکلٹی آف اورینٹل اینڈ اسلامک لرننگ کے تحت پہلی بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور بیرون پاکستان سے نامور علماء اور سکالرز نے شرکت کی پنجاب یونیورسٹی سے فارسی کے سربراہ ڈاکٹر محمد ناصر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی محترمہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی , پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر مظہر معین صاحب اور رائے منظور ناصر صاحب نے بطور مہمانان اعزاز کانفرنس میں شرکت کی ۔

seeratConf2.jpeg - 85.42 kBکانفرنس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا پہلے افتتاحی سیشن میں مہمانان گرامی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو معاشرتی اور ذاتی زندگی کے مختلف مراحل میں اپنانے کی تجاویز دیں۔

دوسرے سیشن میں پینل ڈسکشن کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد سالک، ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر محمد عامر ملک اور محترم محمد فاروق نے ملکی معاشی استحکام میں نظام تعلیم کے کردار پر سیرت النبی کی روشنی کے عنوان کے تحت اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور  میں معاشرے کی ترقی اور تبدیلی میں سیرت النبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کردا ر اور ضرورت کو واضح کیا۔ ڈاکٹر محمد عامر نے پینل موڈریٹر کے فرائض سر انجام دئیے ۔

تیسرے اور آخری سیشن میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے تشریف لانے والے اساتذہ اور طلبہ طالبات نبی نے سیرت النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے انتہائی اہم اور موثر موضوعات پر اپنے مقالے پیش کیے اس سیشن کی سربراہی ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر محمد ارحم اور شعبہ عربی کی سربراہ ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ نے کی 

کانفرنس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی اور موضوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔seeratConf1.jpeg - 101.62 kB

 

View Gallery