اردو مضمون نویسی اور افسانہ سوسائٹی(شعبہ اردو) کے زیراہتمام اردو مضمون نویسی اورافسانہ کامقابلہ منعقد کرایا گیا۔ مقابلےکے لیےمضمون
کاعنوان:"انتہا پسندی اور نسلِ نو کا کردار " اور افسانے کا عنوان: "تقلید "تھا۔اوّل، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد سےنوازا گیا۔ منصنفین کے فرائض ڈاکٹر نائلہ انجم اور ڈاکٹر شبنم نیاز نے سر انجام دیے۔ مضمون نویسی میں اوّل پوزیشن بہیج مصطفیٰ، دوم طیبہ ارشد اور سوم پوزیشن نور فاطمہ نے حاصل کی۔ جب کہ افسانہ نویسی کے مقابلے میں ماہاشہباز اوّل، رُوبا دوم اور عائشہ علی شیر سوّم پوزیشن کی حق دار قرار پائیں۔

انچارج شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ صاحبہ نے طالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ اس مقابلے کا مقصد طالبات کی فکری ، تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے ساتھ ساتھ معاشرے سے انتہا پسندی،نفرت ،عدم برداشت اور بدامنی کے خاتمہ کے لیے نوجوان نسل کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا تھا۔






