Latest News - 2026

آئی ایس پی آر کی مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، تعلیمی نمائندگان کی شرکت

IqbalMizarLC.jpeg - 197.75 kBکم مئی 2026 بروز جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے مزارِ علامہ محمد اقبال پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز صبح 9:00 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔جس سے احاطہ مزار اقبال کی فضا روحانیت سے معطر ہو گئی۔تقریب کے ابتدائی حصے میں طباق اسکول سسٹم کے طلبہ نظم و ضبط کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئےسبز ہلالی پرچم لہراتے رہے اسلامیہ کالج کینٹ لاہور کی چار طالبات نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور بچوں کے ساتھ مل کر اقبال کی مشہور دعا" لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" پیش کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اسد محمود نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں کنئیرڈ کالج لاہور ، یونیورسٹی آف لاہور کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے محترمہ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے وائس چانسلر محترم ڈاکٹر شاہد منیر اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے وائس چانسلرمحترم ڈاکٹر خالد محمود گوندل ،سپیر ئیر یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور سے محترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر شامل تھے۔ تقریب کے علمی و فکری سیشن میں مقررین نے اقبال کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور عصر حاضر میں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد ضروری قرار دیاIqbalMizarLC.jpg - 205.97 kB