Latest News - 2026

Seminar on "Intellectual and Social Impacts of the Finality of Prophethood of Muhammad (PBUH)"

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یوم ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر "محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کےintellectulseminar1.jpg - 53.55 kB فکری و معاشرتی اثرات‘‘ کے زیر عنوان پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ شبنم ،انچارج شعبہ علوم اسلامیہ کی صدارت میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی محترمہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، وائس چانسلر، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور مہمان اعزاز محترمہ ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، انچارج فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ تھے۔intellectulseminar_3.jpg - 61.87 kBاس پر وقار سیمینار میں بحیثیت مہمان مقرر پروفسیر ڈاکٹر عاصم نعیم صاحب، ڈائریکٹر،ادارہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت کے فکری اثرات پر سیر حاصل گفتگو فرمائی اور تاکید کی کہ ایمان اور عقیدہ ختم نبوت کو دلوں میں اس طرح راسخ کریں کہ الحاد کا مقابلہ کیا جا سکے۔intellectulseminar_4.jpg - 34.68 kBintellectulseminar_5.jpg - 34.73 kB دوسری مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ پروین، سابق ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ، پنجاب یونیورسٹی نے رسول اللہ ﷺ کی ختم نبوت کے معاشرتی اثرات کے موضوع پر عالمانہ گفتگو کی اور سیرت رسول اللہ ﷺ کے عملی پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ مسلمانوں کو آج کے دن یہ عہد کرنا چاہئے کہ خاتم النبیین ﷺ کے اس امتیاز کو تا ابد قائم رکھیں گے ۔مہمان اعزاز محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا صاحبہ نے مہمان مقررین کی گفتگو کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر intellectulseminar_2.jpg - 52.31 kBintellectulseminar_6.jpg - 54.39 kBزاہدہ شبنم intellectulseminar_7.jpg - 59.82 kBنے وائس چانسلر، مہمانان گرامی، اساتذہ کرام اور طالبات کا شکریہ ادا کیا ۔