Latest News - 2026

LCWU Hosts Mehfil-e-Husn-e-Qirat-o-Naat

LCWU Hosts Spiritually Uplifting Mehfil-e-Husn-e-Qirat-o-Naat in Collaboration with Qirat & Naat Clubsseerat1.jpg - 64.61 kB
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور میں "حضرت حفصہ قرات کلب" اور "سیدہ خنساء نعت کلب" کے اشتراک سے ایک روح پرور *محفلِ حسن قرات و نعت* کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا مقصد طلبہ میں کلامِ پاک سے محبت، سیرتِ طیبہ سے تعلق اور دینی شعور کو فروغ دینا تھا۔
محفل میں شعبہ کی فیکلٹی ممبران و طالبات کے علاؤہ دیگر شعبہ جات کے صدور، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔seerat2.jpg - 51.55 kB
قارئات کریمات نے خوبصورت آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا، سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا نعت کلب کی طالبات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت و محبت سے بھرپور نعتیہ کلام پیش کیے جنہیں حاضرین نے محبت سے سنا۔seerat3.jpg - 34.78 kB
ختم نبوت اور درود شریف کی فضیلت پر احادیث پیش کی گئی۔
محفل کے اختتام پر صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، انچارج فیکلٹی اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی، معزز صدور شعبہ، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، تمام منتظمین اور طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ نے اتباع رسول کی اہمیت پر زور دیا۔seerat4.jpg - 43.47 kBseerat5.jpg - 29.77 kBseerat6.jpg - 73.62 kB